محمد تسکین
بانہال// بانہال کے نزدیک جموں سرینگر قومی شاہراہ کے بانہال بائی پاس پر پیر کی شام پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں شدید زخمی ہوئے شخص نے صدر ہسپتال سرینگر میں دم توڑ دیا ہے۔
مہلوک نوجوان کی شناخت ہلال احمد وانی ولد احمد اللہ وانی ساکنہ وانی پورہ بنکوٹ بانہال کے طور کی گئی ہے۔
ہلال احمد وانی پیر کی شام ایس ڈی ایم آفیس بانہال کے عقب میں واقع بانہال بائی پر کسی نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور مقامی لوگوں نے اسے شدید زخمی حالت میں بانہال ہسپتال منتقل کیا تھا۔ رضاکار انجمن بانہال والنٹیرس کا کہنا ہیکہ ہلال احمد کو ڈاکٹروں نے سر میں شدید چوٹ کے باعث جی ایم سی اننت ناگ منتقیل کیا تھا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کیلئے صدر ہسپتال ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقیل کیا تھا جہاں اور انہوں دیر رات گئے دم توڑ دیا ۔
بتایا جاتا ہیکہ کہ بیروزگاری کی مار جھیل رہا ہلال احمد وانی پچھلے تین چار مہینے سے بیرون ریاست میں روزگار کمانے گیا ہوا تھا اور پیر کی شام بانہال پہچنے کے فورا بعد بانہال بائی پاس پر سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا ۔ اگرچہ حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوئی ہے تاہم غالب امکان ہیکہ بانہال بائی پاس پر کسی نامعلوم گاڑی نے اسے شدید ٹکر ماردی تھی جس سے وہ شاہراہ سے نیچے گر پڑا اور شدید زخمی ہو گیا تھا۔
ہلال احمد کی المناک موت پر پورے بنکوٹ گاؤں میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔۔