عاصف بٹ
سرہنگری/ضلع کشتواڑ کی تحصیل بونجواہ میں حاملہ خاتون کواس وقت سڑک پر بچے کو جنم دینا پڑا جب اسے چار پائی پر اٹھاکر ہسپتال منتقل کیا جارہاتھا۔
تفصیلات کے مطابق سوموار کی صبح سوشل میڈیسک پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسمں دیکھاگیا کہ ایک خاتون سڑک کے کنارے بچے کو جنم دیتی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ بونجواہ کےپتنازی کیتھر سڑک پر پتنازی بی کی رہنے والی خاتون کو جبکہ درد زہ کی شکایت محسوص ہوئی تو مقامی لوگوں نے اسے فوری طور چارپائی پر ہسپتال منتقل کیا لیکن بیچ راستے میں ہی خاتون نے بچے کو جنم دیا ۔
علاقے کو جوڑنے والا واحد سڑک رابطہ گزشتہ کئی روز سے مسلسل بند پڑا ہو ہے جس کے باعث عوام الناس کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
تحصیلدار بونجواہ تجیندر سنگھ نے کشمیرعظمی کو بتایا کہ وہ معاملے کی جانچ کررہے ہیں اور متعلقہ محکمہ سے رپورٹ لی جائے گی ـ