عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//پی ڈی پی لیڈر وحید پڑی نے عمر سرکار پر نشانہ سادھتے ہوئے کہ عمر سرکار بھاری عوامی منڈیٹ ملنے کے باجود مرکزی فرمان کے سامنے ہر محاذ پر بے بس نظر آرہی ہے ـ
وحید پرہ نے بجلی تقسیم کی نجکاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا جو جماعت جموں و کشمیر کو خودمختار بنانے کے دعوے سے شروع ہوئی تھی وہ جموں کشمیر میں بجلی کی نجکاری کیلئے تیار ہے ـ
پرہ کہتے ہیں کہ حکومت اہم عوامی اثاثے کو کارپوریٹ ہاتھوں میں دینے کا عمل شروع کر رہی ہے جو کہ عوامی اعتماد کیساتھ ایک بہت بڑا کھلواڑہےـ
انھوں نے کہا کہ
حکومت نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں اور اب اپنی بقا بیچنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔