عارف بلوچ
اننت ناگ// مشتاق احمد وگے ولد محمد اشرف وگے ساکنہ دامجن قاضی گنڈ نامی شخص لورمنڈہ میں بورویل کے اندر موٹر فٹ کرتے وقت غالباً دم گھٹنے سے فوت ہوگئے ہے۔عینی شاہدین کے مطابق متوفی کنواں کھودنے کے بعد اس کے بیس پر موٹر لگانے کے لیے بور ویل کے اندر گیا، جہاں مبینہ طور پر دم گھٹنے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گیا۔
ایس ڈی آر ایف اور مقامی رضاکاروں کی ٹیموں کے ساتھ متعلقہ ایس ایچ او کی نگرانی میں فوری طور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور مذکورہ شخص کوبیہوشی کی حالت میں بور ویل سے باہر نکال کر فوری طور پر ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ادھر حکام نے المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عام لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں کے دوران مناسب حفاظتی اقدامات پر عمل کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
لور منڈا ڈورو میں بورویل میں موٹر لگانے کے دوران ایک شخص ازجان
