عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر صحافیوں کی ہمت و عزم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک آزاد پریس متحرک جمہوریت کی سنگ بنیاد ہے۔انہوں نے کہا ہمیں اس کی حفاظت صرف الفاظ سے نہیں بلکہ عمل سے کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ 3 مئی کو دنیا میں عالمی یوم آزادی صحافت کے نام سے منایا جاتا ہے۔ اس دن دنیا میں میڈیا کی عوام کے تئیں خدمات کو یاد کیا جاتا ہے۔عمر عبداللہ نے اس دن کی مناسبت سےایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاعالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر ہم طاقت کے سامنے سچ بولنے والے صحافیوں کی ہمت اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
On #WorldPressFreedomDay, we honour the courage and commitment of journalists who speak truth to power. A free press is the cornerstone of a vibrant democracy — we must protect it, not just in words, but in action. pic.twitter.com/lRorveqX74
— Office of Chief Minister, J&K (@CM_JnK) May 3, 2025
انہوں نے کہاایک آزاد پریس متحرک جمہوریت کی سنگ بنیاد ہے۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھاہمیں اس کی حفاظت صرف الفاظ میں نہیں بلکہ عمل میں کرنی چاہیے۔