ایڈوکیٹ امیتاز الابرار کی صدارت میں وفد ڈی سی رام بن سے ملاقی، گول میں جلد از جلد کیندرودیالیہ اسکول کو کھولنے کا مطالبہ

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
گول/گول میں کیندر ودیالیہ کھولنے کی مانگ بہت پرانی ہے لیکن بدقسمتی گول واسیوں کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا نہیں ہوپا رہا ہے۔ اِسی سلسلے کی اک کڑی میں آج ایڈوکیٹ امتیاز الاابرار اور بھاجپا منڈل پردھان گول محمد عارف ملک المعروف عارف شال کی زیر صدارت میں ایک وفد نے ضلع ترقیاتی کمیشنر رام بن سے ملاقات کی اور گول میں جلد از جلد کیندرودیالیہ اسکول کی کلاسیں شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔
ڈی سی رام بن نے وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد گول میں کے وی اسکول کی کلاسیں شروع کی جائیں گی ۔
ڈی سی موصوف وفد کی موجودگی میں موقعہ پر ہی متعلقہ چیرمین کے وی اسکولز کیساتھ فون پر بات کی اور اُنہیں گول میں جلد از جلد کیندرودیالیہ اسکول کی کلاسیں شروع کرنے کی ہدایت دی۔ وفد نے ضلع ترقیاتی کمیشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی موصوف نے بڑے ہی تحمل ،سنجیدگی اور غور کے ساتھ ہمارے مطالبے کو سنا اور پورا کرنے کا مکمل یقین دلایا۔

Share This Article