زاہد بشیر
گول/ضلع رام بن سب ڈویژن گول کے سوکڑ علاقے میں دوافرادکے درمیان آپسی تصادم کے دوران ایک شہری کی موت واقع ہوئی ۔اطلاعات کے مطابق متوفی محمد عبداللہ ولد غلام محمد ساکن سوکڑ عمر ساٹھ سال کواُس وقت اپنی جان گنوا بیٹھا جب اُس کے اور ایک دوسرے شخص کے درمیان کچھ لڑائی ہوئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ ہاتھا پائی کے دوران دوسرے شخص نے غصے پر قابو نہ پاتے ہے ساٹھ سالہ محمد عبداللہ کے سر پر وار کیا جس کے نتیجے میں محمد عبداللہ شدید زخمی ہوکر بے ہوش ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے واقعہ سے متعلق پولیس کو اطلاع دی تاہم پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے تک ساٹھ سالہ محمد عبداللہ کی موت واقعہ ہو گئی تھی جبکہ حملے آور موقعہ سے رفوچکر ہو گیا تھا۔ پولیس نے نعش کو سب ضلع ہسپتال گول لایا جہاں اس کاپوسٹ مارٹم ہوا مزید تحقیقات کے کیلئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور فرارحملہ آوار کی تلاش جاری کر دی ۔
گول کے سوکڑ علاقہ میں دو افراد کے درمیان جھگڑا،ساٹھ سالہ شخص لقمہ اجل