ریلوے انتظامیہ اور بانہال والنٹیرس کے رضاکاروں کی مدد سے بانہال ہسپتال منتقیل ۔
محمد تسکین
بانہال // بُدھ کے روز سنگلدان سے بارہمولہ جانے والی ریل میں ایک جوان سال خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے اور زچہ اور بچہ کو ریلوے پولیس ، ریلوے حکام اور بانہال والنٹرس کے رضاکاروں نے بانہال ریلوے سٹیشن سے سب ضلع ہسپتال منتقیل کیا جہاں دونوں بہتر ہیں ۔
بتایا جاتا ہیکہ درد زہ میں مبتلا خاتون 21 سالہ اخترہ بانو زوجہ محمد اشرف ساکنہ سمبڑ کو اپنے گھر واقع سمبڑ سے شیر باغ اننت ناگ کے زچہ بچہ ہسپتال منتقییل کیا جا رہا تھا اور سمبڑ سے بانہال کے درمیان خاتون نے بچے ایک بیٹے کو جنم دیا۔
ریل میں ڈیوٹی پر موجود سٹیشن سپر انٹنڈنٹ عبدالبصیر بالی نے بتایا کہ خاتوں نے شدید درد کی شکایت کی اور ریلوے ملازمین اور ریلوے پولیس کے علاوہ ساتھ آئے رشہ داروں کی مدد سے خاتون کیلئے ریل میں جگہ خالی کرائی گئی اور خاتون نے سمبڑ اور کھڑی ریلوے سٹیشن کے درمیان بچے کو جنم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہون نے فوری طور پر بانہال ہسپتال کو ریلوے سٹیشن بانہال میں ایمبولینس بھیجنے کیلئے کہا لیکن ان کی ایمولینس انے سے پہلے ہی بانہال والنٹیرس این جی او رضاکاروں کی ایک ٹیم اور انکی اپنی ایمولینس نے بانہال ریلوے سٹیشن سے اس خاتون کو بانہال ہسپتال منتقیل کیا جہاں بچہ اور اس کی ماں ڈاکٹروں کی نگرانی میں بہتر اور صحت مند ہیں.