فیاض بخاری
بارہمولہ// بارہمولہ ضلع کے سیاحتی مقام گلمرگ کی چلڈرن پارک میں جمعرات کو ایک 19 سالہ لڑکانہانے کے دوران تالاب میں ڈوب کر از جان ہوگیا ۔متوفی کی شناخت طاہر ساکن ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ نوجوان وہ نہانے کے لیے تالاب میں داخل ہوا تھا لیکن تیرنے سے قاصر ہونے کی وجہ سے وہ ڈوب گیا،جس کے نتیجے میں طاہر کی موت واقع ہوگئی۔طاہر گلمرگ میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا ۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں 19سالہ نوجوان نہانے کے دوران تالاب میں گر کر ازجان
