محمد بشارت
ریاسی/ضلع ریاسی کی تحصیل چسانہ کے طولی علاقہ سے تعلق رکھنے والا13سالہ پویتر سنگھ ولد سورج سنگھ ساکنہ طولی اپنے ننہال سے واپس اپنے مامو کے ساتھ گھر واپس جا رہا تھا تا ہم مقامی نالہ کو عبور کرتے ہوے بچے کا ہاتھ اپنے مامو سے چھوٹ گیا اور بچہ دریا برد ہوگیا ۔
یہ دلخراش خبر جونہی علاقہ میں پھیلی تو علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ، تفصیلات کے مطابق بڑے پیمانے پر بچہ کی تلاش جاری ہے ،آخر اطلاعات ملنے تک دریا برد بچے کی کوئی خبر نہیں ملی تھی ۔
ضلع ریاسی کے طولی میں 13سالہ بچہ نالہ میں بہہ گیا
