عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// نیشنل کانفرنس کے ڈاکٹر صدر فاروق عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں انڈیا بلاک کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔
جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ پارٹی کو جموں و کشمیر میں سیٹوں کی تقسیم پر انڈیا بلاک کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور بات چیت میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں میں سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پہلے ہی غور کیا جا رہا ہے لیکن ہر ایک کے اپنے مفادات ہیں جن پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی کو جموں و کشمیر میں کانگریس کے ساتھ جاری تنازعات کو حل کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہے۔