عاصف بٹ
کشتواڑ / / جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے دچھن علاقے میں ایک سکارپیو گاڑی الٹ جانے سے اس میں سوار کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے جنھیں علاج کیلے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکا علاج جاری رہے ۔حکام کے مطابق پیر کی دوپہر چھن علاقے کے ڈنگڈورو میں ایک سکارپیو گاڑی زیرنمبر JK17۔8999اس وقت الٹ گئی جب ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں چھ مسافر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں انکا علاج جاری ہے۔ چار افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ دو کو شدید چوٹیں لگی ہیں جنکا علاج جاری ہے ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔