عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ایگریکلچر انشورنس کمپنی آف انڈیا لمیٹڈ (AIC)، جو بھارت کی نمایاں خصوصی زرعی بیمہ کمپنی ہے، کو زرعی شعبے میں جامع، ٹیکنالوجی پر مبنی اور کسان دوست بیمہ خدمات کے ذریعے ملک کی زرعی مضبوطی کو فروغ دینے پر 17ویں ایگریکلچر لیڈرشپ ایوارڈز 2026میں ’امپیکٹ لیڈرشپ ایوارڈ‘سے نوازا گیا۔یہ اعزازوزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے ’ڈاکٹر لاونیا آرمنڈیور‘، چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر (CMD)، اے آئی سی کو پیش کیا۔ یہ ایوارڈپردھان منتری فصل بیمہ یوجنا اورری اسٹرکچرڈ ویدر بیسڈ کراپ انشورنس اسکیم (RWBCIS)کے تحت لاکھوں کسانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کمپنی کے نمایاں کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔فصل بیمہ کے علاوہ، اے آئی سی نے مویشیوں، آبی زراعت (ایکوا کلچر)، پولٹری، جھینگا فارمنگ اور زرعی شعبے سے وابستہ دیگر سرگرمیوں کے لیے بھی جدید بیمہ مصنوعات متعارف کروا کر اپنے تحفظ کے دائرہ کار کو وسعت دی ہے۔کمپنی نے سیٹلائٹ تصاویر، ریموٹ سینسنگ، مصنوعی ذہانت (AI)، جغرافیائی معلوماتی ٹیکنالوجی (Geospatial Technologies) اور جدید تجزیاتی نظام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شفافیت میں اضافہ، بیمہ دعوں کی تیز رفتار ادائیگی اور خدمات کی فراہمی کو مزید موثر بنایا ہے۔یہ باوقار اعزاز اے آئی سی کے اس عزم کا مظہر ہے کہ وہ جدت، عملی بہترین کارکردگی اور پائیدار، ٹیکنالوجی پر مبنی بیمہ حل کے ذریعے کسانوں کو بااختیار بناتے ہوئے بھارت کے زرعی شعبے کو مزید مضبوط اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔