عظمیٰ نیوز سروس
اونتی پورہ//اسلامک یونیورسٹی کے سینٹر فار کیریئر کائونسلنگ اینڈ پلیسمنٹس (CCCP)نے ڈین آئوٹ ریچ کے زیرِ اہتمام انڈسٹری کنیکٹ کے اشتراک سے اپنے مرکزی کیمپس اونتی پورہ میں ’’ایچ آر کانکلیو 2026‘‘کا انعقاد کیا۔ کانکلیو کا موضوع ’’نوجوان، ہنر اور روزگار: پائیدار کیریئرز کے لیے اکیڈمیا اور صنعت کے درمیان پل‘‘ تھا۔اس کانکلیو میں ملک بھر کے معروف انسانی وسائل (HR) ماہرین، صنعتی نمائندوں، کارپوریٹ قائدین، پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب کا افتتاح وائس چانسلرشکیل احمد رومشوکی صدارت میں ہوا جبکہ سبی چترویدی اور ہریش مہادیون مہمانِ خصوصی تھے۔اپنے کلیدی خطاب میں پروفیسر شکیل اے رومشو نے کہا کہ جامعات کا بنیادی کردار نوجوانوں کو مستقبل کے مواقع کیلئے تیار کرنا ہے۔