ایجنسیز
ڈالاس/اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹارمراکش نژاد مسلم کھلاڑی لامین یمال فیفا ورلڈکپ 2026 میں نہ صرف اپنی شاندار کارکردگی بلکہ ایک جذباتی لمحے کے باعث بھی خبروں کی زینت بن گئے۔18سالہ لامین یامال نے سعودی عرب کے خلاف گروپ مرحلے کے میچ میں اسپین کی 0-4 کی بڑی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے میچ کے 10ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔گول کرنے کے فوراً بعد لامین یمال میدان میں گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور سجدئہ شکر ادا کیا۔ان کا یہ دل کو چھو لینے والا انداز اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔میچ کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئیں جہاں مداحوں نے نوجوان کھلاڑی کے جذبئہ شکرگزاری اور عاجزی کو سراہا۔کئی صارفین نے اسے ٹورنامنٹ کے یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا ہے ۔