یو این آئی
وینکوور (کناڈا)/فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ جی میں مصر نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 3-1 سے ہرا دیا۔ اس تاریخی جیت کے بعد مصر 4 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست پہنچ گیا ہے۔ میچ کا پہلا گول 15 ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کے لیے فن سورمین نے ہیڈر سے کیا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہاف تک اس برتری کو برقرار رکھا۔ دوسرے ہاف میں مصر نے جارحانہ کھیل دکھاتے ہوئے واپسی کی۔ 58 ویں منٹ میں مصطفیٰ زیکو نے ہیڈر کے ذریعے گول داغ کر اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔اس کے بعد 67 ویں منٹ میں کپتان محمد صلاح نے شاندار ‘ون-ٹو’ موو کے ذریعے گول کر کے مصر کو 2-1 سے آگے کر دیا۔ میچ ختم ہونے سے 10 منٹ پہلے مصر نے تیسرا گول کیا۔ یہ گول 81 ویں منٹ میں صلاح کی کارنر کک پر متبادل کھلاڑی تریزیگیت نے ڈائیونگ ہیڈر سے کیا۔ اس نے مصر کی 3-1 سے جیت پکی کر دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم 1 پوائنٹ کے ساتھ گروپ میں سب سے نچلے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔