بلال فرقانی
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میںپولیس کے ایک بڑے ردوبدل کے تحت 34 آئی پی ایس اور 48 کے پی ایس افسران سمیت 82 پولیس افسران کے تبادلے اور تعیناتی کا حکم دیا۔ڈاکٹر ونود کمار ڈی آئی جی شمالی کشمیر، طاہر اشرف کو ایس ایس پی( ایس آئی اے کشمیر)، امود ناگپورے اشوک ایس ایس پی اننت ناگ، امرت پال سنگھ ایس ایس پی ادھم پور، ہری پرساد ایس ایس پی بڈگام اورنیہا جین ایس پی ایسٹ سرینگر تعینات کئے گئے۔ پرنسپل سیکریٹری محکمہ داخلہ چندراکر بھارتی کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق آئی پی ایس افسران میں تیجندر سنگھ کو انسپکٹر جنرل پی سی آئی ڈی، سارہ رضوی کو انسپکٹر جنرل کرائم جموں و کشمیر، شاہدمعراج راتھر کو ڈائریکٹر پولیس ٹیلی کمیونیکیشن، شری دھر پاٹل کو ڈی آئی جی جموں، سانبہ، کٹھوعہ، حسیب الرحمن کو ڈی آئی جی ٹریفک کشمیر، نشا ناتھئیل کوڈپٹی انسپکٹر جنرل آئی آر جموں تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر ونود کمار کو ڈی آئی جی شمالی کشمیر رینج، مقصود الزمان کو ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر، شیوش کمار شرما کو ڈی آئی جی ادھم پور،ریاسی، سرگن کو ڈی آئی جی ڈوڈہ،کشتواڑ،رام بن، سندیپ وزیر کو ڈی آئی جی راجوری،پونچھ، انیتا شرما کوڈپٹی انسپکٹر جنرل سی ڈی اور ایس ڈی آر ایف جموں اور جتیندر سنگھ جوہر کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز تعینات کیا گیا ہے۔
سورن سنگھ کوتوال کو بطور ڈائریکٹر ایس ایس ایف برقرار رکھا گیا ہے جبکہ زاہد نسیم منہاس کو ڈی آئی جی ریلوے تعینات کیا گیا ہے۔آرڈر کے مطابق ایس ایس پی سطح پر امود ناگپورے کو ایس ایس پی اننت ناگ، امرت پال سنگھ کو ایس ایس پی ادھم پور، انوج کمار کو ایس ایس پی سانبہ، سدھانشو دھاما کو ایس ایس پی گاندربل، بسما قاضی کو ایس ایس پی ٹیک سی آئی ڈی ہیڈکوارٹرز، دیپیکا کوسنیئر سپر انٹنڈنٹ پولیس، سی ٹی ایف ڈی سی آئی ڈی ہیڈکوارٹرس، سکنت شلیجا بلابھ کو ایس ایس پی سکیورٹی جموں، کمل پال سنگھ ملہوترا کو ایس ایس پی فنگر پرنٹ بیورو اور کارتک شروتریہ کو ایس ایس پی ڈوڈہ تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ اسی طرح مکوند تبریوال کو ایس ایس پی ریاسی، ہری پرساد کو ایس ایس پی بڈگام، ویبھو مینا کو ایس پی سائوتھ جموں، انا سنہا کو ایس پی ہیڈکوارٹر جموں، ہرشل راجیش مہاجن کو ایڈیشنل ایس پی بارہمولہ اور نہا جین کو ایس پی ایسٹ سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔دیگر تقرریوں میں راجیش کمار شرما کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایس کے پی اے ادھم پور، راجیش بالی کو ایس او ٹو آئی جی آرمڈ جموں، محمد اسلم کو کمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف 2 بٹالین، سنی گپتا کو ایڈیشنل ایس پی اننت ناگ شامل ہیں۔جے کے پی ایس افسران میں شمشیر حسین کو ایس ایس پی پولیس کنٹرول روم جموں، رندھیر سنگھ کو اسٹاف افسر برائے آئی جی ریلوے، وریندر سنگھ منہاس کو کمانڈنٹ 4 آرمڈ پولیس، سندیپ کمار مہتا کو کمانڈنٹ 24 آئی آر، شیخ ذوالفقار آزاد کو کمانڈنٹ 6 آرمڈ، امت گپتا کو سنیئر سپر انٹنڈنٹ پولیس سی آئی ڈی، ایس بی جموں، محمد مجید ملک کو کمانڈنٹ 10 آئی آر، محمد یوسف کو ایس ایس پی سکیورٹی سول سیکریٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح رویندر پال سنگھ کو کمانڈنٹ 4 آئی آر، خلیل احمد پوسوال کو کمانڈنٹ 12 آئی آر، لیاقت علی کو ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر، گردھاری لال کو ایس ایس پی ہیڈکوارٹرس سی آئی ڈی، ونئے کمار کو اے آئی جی پروویژنز، سنیل راج کو سنیئر سپر انٹنڈنٹ پولیس اے پی سی آر جموں، راجندر کمار کٹوچ کو کمانڈنٹ 1 آئی آر، پرم ویر سنگھ کو کمانڈنٹ 1 بارڈر بٹالین اور دشینت شرما کو کمانڈنٹ 15 آئی آر مقرر کیا گیا ہے۔سجاد خالق بٹ کو ایس ایس پی سکیورٹی کشمیر، داو ‹ ایوب کو سنیئر سپر انٹنڈنٹ پولیس، سی آئی ڈی، سی آئی کشمیر، پربیت سنگھ کوسنیئر سپر انٹنڈنٹ پولیس سی آئی ڈی سی آئی جموں، طاہر اشرف بھٹی کو سنیئر سپر انٹنڈنٹ پولیس ،ایس آئی اے کشمیر، جبکہ آفتاب احمد شیخ کو فی الحال پوسٹنگ کا انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ شیخ فیصل قیوم کو کمانڈنٹ 21 آئی آر، خالد امین کو ایس ایس پی سکیورٹی جموں و کشمیر، راجندر سنگھ کو اسٹاف افسر برائے آئی جی پی جموں، طارق احمد وانی کوسپر انٹنڈنٹ پولیس، اے پی سی آر کشمیر، راہل چرک کو ڈپٹی کمانڈنٹ 22 آئی آر، فیروز احمد کو سپر انٹنڈنٹ پولیس، ٹی ایم جی سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر اور ارشاد حسین راتھر کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز بارہمولہ تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح ظہیب تنویر کو ڈپٹی کمانڈنٹ ویمن بٹالین، بریجیش کمار شرما کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز بارڈر کٹھوعہ، کامیشور پوری کو ایڈیشنل ایس پی کٹرہ، فرقان قادر کو ڈپٹی کمانڈنٹ 6 آئی آر، ڈاکٹر اجے شرما کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز پونچھ، روحیل مرچا کو ڈپٹی کمانڈنٹ 11 آئی آر تعینات کیا گیا ہے۔مزید تقرریوں میں فرحان جہانزیب نقاش کو ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی، سی آئی کشمیر، سنیل کمار کیسر کو ایڈیشنل ایس پی کٹھوعہ، پرتھپال سنگھ کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز اپر کٹھوعہ، میر مرتضی حسین سہیل کو ایڈیشنل ایس پی بانڈی پورہ، سید جاوید احمد کو ڈپٹی کمانڈنٹ 11 جے کے اے پی، پیرزادہ اعجاز احمد کو ایڈیشنل ایس پی، ایس آئی اے کشمیر، عمر اقبال کو ڈپٹی کمانڈنٹ 9 جے کے اے پی اور الطاف احمد نائک کو ڈپٹی کمانڈنٹ 2 ویمن بٹالین مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح رویندر سنگھ کو ایس پی رورل جموں، موہن لال کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز جموں، سرفراز بشیر گنائی کو ایڈیشنل ایس پی سوپور، شہزادہ کبیر متو کو ایڈیشنل ایس پی کپواڑہ اور سوربھ پرشار کو لیفٹیننٹ گورنر کا اے ڈی سی مقرر کیا گیا ہے۔حکومت کے مطابق یہ وسیع پیمانے پر ردوبدل محکمہ پولیس کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے اور انتظامی نظام کو مضبوط کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔