عاصف بٹ
کشتواڑ // ڈولی گام چھاترو کشتواڑ علاقے میںفوج اور فورسز کا تلاشی آپریشن20ویں روز بھی جاری رہا۔ اس دوران کشتواڑ کے کئی علاقوں میں 20روز سے موبائل انٹر نیٹ بند ہے۔ یہاںسونار سنگھپورہ نامی علاقے میں 18 جنوری کو پہلی جھڑپ ہوئی تھی جس میں ایک پیرا ٹروپر ہلاک اور 7دیگر زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جھڑپ 22 جنوری کو آری گام سنگھپورہ میں ہوئی۔ اس جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہوا تھا۔ تیسری بار فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جن سیر چنگام 25جنوری کو ہوا تھا۔چوتھی تصادم آرائی31جنوری 2026کو ڈولی گام میں ہوئی۔ 4جنوری کو اسی علاقے میں یچھہڑ نامی ائریا میں پانچویں بار ملیٹینٹوں اور فوج کے درمیان پھر سے جھڑپ شروع ہوئی جس میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔فی الحال یہاں ملی ٹینٹوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔