محمد تسکین
بانہال// حج 2026کے سلسلے میں بانہال میں عازمین حج کی ویکسی نیشن کا عمل جمعرات کے روز مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس سال ضلع رام بن سے مجموعی طور پر 71حجاج کرام سفرِ مقدس پر روانہ ہوں گے، جن میں سے 10حجاج کرام کا تعلق بانہال سے ہے۔حجاج کرام کیلئے ویکسی نیشن کا یہ پروگرام سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر تحصیلدار بانہال امجد طالب کین نے حجاج کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شبیر احمد ڈار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بانہال سے تعلق رکھنے والے تمام 10عازمین کو ضروری ویکسین اور ادویات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ ان کے صحت کارڈز پر مکمل طبی معلومات درج کی گئی ہیں ۔