زاہد بشیر
گول// آٹھویں روز گول مہور شاہراہ پر محکمہ گریف نے برف ہٹا لی لیکن سڑک پر پھسلن ابھی بنی ہوئی ہے جس وجہ سے ابھی ٹریفک کو بحال نہیں کیا گیا۔ گول بازار سے بدھن تک ہی برف پڑتی ہے اور وہاں تک گریف نے سڑک پر برف ہٹا لی ۔ قریباً پچیس کلو میٹر اس مسافت کو محکمہ گریف کو 8دن لگے برف ہٹانے میں۔ وہیں گول بازار سے کینٹھہ تک گریف حکام نے ایک ہی روز قریباً بارہ کلو میٹر سڑک پر برف ہٹا لی تھی ۔ گول بازار سے بدھن تک بھاری برف باری کی وجہ سے اس وقت لگا ۔ گریف حکام نے سنو کٹر مشین کے ذریعہ سے گول کے آرمی کیمپ سے بدھن تک برف ہٹائی جس میں دگن ٹاپ علاقے میں زیادہ وقت لگا کیونکہ وہاں پر پانچ فٹ کے قریب سڑک پر برف جمع تھی ۔ وہیں اگر چہ آج گریف نے گول کے آرمی کیمپ تک برف ہٹا لی لیکن سڑک پر سخت پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کو بحال نہیں کیا گیا ۔ کل دن اس شاہراہ پر کوئی ٹریفک نہیں چلے گا اور امید کی جاتی ہے کہ پرسوں یعنی اتوار سے گول مہور شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کر دیا جائے گا ۔