عظمیٰ ویب ڈیسک
رائے پور/بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُگ نے آج چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل کو جمہوریت کی صفائی یقینی بنانے والا ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ سے دراندازوں، فرضی ووٹروں اور انتقال کرگئے ووٹروں کے ناموں کو حذف کرنا انتخابی شفافیت کے لیے ضروری ہے۔ ان کے مطابق “یہ ووٹر شُدھی کرن جمہوریت کے لیے امرت کی طرح ہے اور مکمل طور پر آئینی دائرے میں انجام دیا جا رہا ہے۔”
رائے پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چُگ نے واضح کیا کہ ایس آئی آر کوئی نئی چیز نہیں ہے بلکہ ہر دو دہائیوں میں کی جانے والی ایک معمول کی کارروائی ہے، جس کا مقصد ووٹر لسٹ کو درست اور اپ ڈیٹ رکھنا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس اس قدم کی مخالفت کر کے دراندازوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین نے ووٹ کا حق صرف ہندوستانی شہریوں کو دیا ہے، ایسے میں غیر شہریوں کا ووٹر لسٹ میں شامل ہونا جمہوری ڈھانچے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
سچن پائلٹ کے حالیہ دورے اور ایس آئی آر پر کانگریس کی تنقید پر ردعمل دیتے ظاہر کرتے ہوئے چُگ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کانگریس سمیت تمام جماعتوں کو بی ایل اے-1 اور بی ایل اے-2 تعینات کرنے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا “جب کانگریس کے حامی اتحاد جھارکھنڈ، بنگال، ہماچل یا تمل ناڈو میں جیتتے ہیں تو عمل صحیح کہلاتا ہے، لیکن ہارتے ہی الیکشن کمیشن پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔
ایس آئی آر عمل جمہوریت کی مضبوطی کی بنیاد، فرضی ووٹروں پرہوگی سخت کارروائی: ترون چُگ