عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//44ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (IITF)2025میں جموں و کشمیر پویلین نے جموں و کشمیر دن کو شاندار انداز میں منایا۔تقریب میںخطے کے بھرپور ورثے کی نمائش کی گئی۔افتتاحی خطاب کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر، جے کے ٹی پی او، سدرشن کمار نے جموں و کشمیر کی منفرد ثقافتی اور اقتصادی دولت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے ثقافتی ورثے اور تجارت میں نمایاں شراکت کے لیے خطے کے کاریگروں اور کاروباری افراد کی خصوصی تعریف کی۔مقامی دستکاروں اور نمائش کنندگان کو بااختیار بنانے میں مختلف محکموں اور تنظیموں کی کوششوں کو سراہا گیا۔ اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ پچھلے برسوں میں اس سال 140نمائش کنندگان میلے میں شرکت کررہے ہیں جو مقامی کاروباری افراد میں بڑھتے ہوئے اعتمادا اشارہ ہے۔جے کے ٹی پی او نے تمام شرکا، عہدیداروں اور مہمانوں کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔نمائش کنندگان میں خواتین کاروباری ، خصوصی طورپر معذور کاروباری مالکان اور کوآپریٹو سوسائٹیز شامل ہیں، جنہوں نے GIٹیگ شدہ زعفران، پشمینہ شال، کانی شال، سوزنی کڑھائی، باشولی پینٹنگز اور کشمیری قالین جیسی مصنوعات کی وسیع اشیاء کو دستیاب رکھا ہے۔