عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز جموں کے سنجواں علاقے میں واقع جموں و کشمیر پولیس کے کمانڈو ٹریننگ سنٹر (CTC) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خصوصی تربیتی ماڈیولز اور دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
ایل جی کو آپریشنل تیاریوں، انسدادِ ملی ٹینسی کی خصوصی تربیت اور ٹیکٹیکل ٹریننگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ٹریننگ حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں سے بھی بات چیت کی۔
ایس ایس پی ٹریننگ اینڈ اسپیشل آپریشنز نے ٹریننگ کے مختلف پہلوؤں اور سنٹر کی مجوزہ اپ گریڈیشن اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔
اس موقع پر ڈی جی پی نلین پربھات، اسپیشل ڈی جی پی ایس جے ایم گلانی، پرنسپل سیکرٹری ہوم چندرکر بھارتی، اے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرز ایم کے سنہا، آئی جی پی جموں، صوبائی کمیشنر جموں سمیت سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ایل جی کاجموں کشمیر پولیس کمانڈو ٹریننگ سنٹر جموں کا دورہ، خصوصی تربیتی پروگراموں کا جائزہ لیا