عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 10 دسمبر تک موسم میں بڑے پیمانے پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 24 نومبر سے یکم دسمبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 دسمبر کو موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ دوپہر کے بعد پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کی توقع ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 3 دسمبر سے 10 دسمبر تک ایک بار پھر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ اس دوران وادی کے کئی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی رہ سکتی ہے جبکہ جموں صوبے میں بھی کہیں کہیں صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری کی گراوٹ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
کشمیر میں 10 دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں