۔17دسمبر تک خشک اور ٹھنڈے موسم کی پیشگوئی
عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ہفتہ کی رات پورے کشمیر میں درجہ حرارت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں سردی کی جاری لہر میں شدت پیدا ہونے کے ساتھ ہی یہ مزید نیچے چلا گیا۔سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے یہ اب تک کے موسم کی سرد ترین راتوں میں سے ایک ہے۔جنوبی کشمیر میں بڑے پیمانے پر ٹھنڈ پڑنے کی اطلاع ملی ۔ پہلگام اور پانپور دونوںجگہوں پر منفی 3.5 ڈگری کو چھو گیا۔ شوپیان میں منفی 4.7 ڈگری کے ساتھ سرد ترین مقام رہا، اس کے بعد پلوامہ میں منفی 4.4 ڈگری اور بانڈی پورہ میں منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔کئی دوسرے سٹیشنوں پر بھی منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں میں منفی2.3 ، کپواڑہ میں 2.6 ، کوکرناگ میں 0.8 ، جبکہ گلمرگ میں 0.0 ریکارڈ کیا گیا۔وسطی کشمیر میں بھی اسی طرح کا جمود دیکھنے میں آیا، بارہمولہ میں منفی4.5 ، گاندربل میں منفی1.1 ، اور سونمرگ میںمنفی 3.2 تک گر گیا، جو پورے خطے میں سردی کے وسیع پیمانے کی عکاسی کرتا ہے۔جموں ڈویژن میں نسبتاً معتدل موسم رہا۔ جموں شہر میں 10.1 ڈگری، جب کہ کشتواڑ( (4.2، بٹوٹ (4.5 )، بھدرواہ (0.5 )، اور بانہال منفی (-0.5 ) سمیت اونچی جگہوں پر ٹھنڈحالات دیکھنے کو ملے۔ کٹرا میں 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور کٹھوعہ میں 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خشک موسم اور صاف راتیں آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔