عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 18.35 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ نہرو مارکیٹ کی ایک ٹیم نے گشت کے دوران ویئر ہائوس علاقے میں ایک ناکہ لگا دیا اور اس دوران کنوینٹ اسکول بانتلاب کے نزدیک ایک منشیات فروش کو دھر لیا۔
ملزم کی شناخت محمد یونس ولد فیصل احمد ساکن گنگا نگر کے طور پر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ملزم کی تحویل سے ایک شفاف پالی تھین میں رکھا گیا ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کا وزن18.35 گرام تھا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گاندھی نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 254/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ جموں پولیس ضلع سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
جموں میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس