عظمیٰ نیوزسروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 15ویں بٹالین، آئی ٹی بی پی ادھم پور میں انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے 64ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے انہوںنے آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی۔مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ بندی سنجے کمار نے اس تقریب کی صدارت کی۔لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما، جنرل آفیسر کمانڈنگ(جی او سی-ان-سی)، شمالی کمان،نلین پربھات، ڈی جی پی جموں و کشمیر، پروین کمار، ڈائریکٹر جنرل، آئی ٹی بی پی،مکیش سنگھ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل، آئی ٹی بی پی، اور دیگر سینئر افسران نے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔