عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/اونتی پورہ پولیس نے غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا پردہ فاش کرکے بھاری مقدار میں پیٹرولیم بر آمد کیا ہے اور اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اونتی پورہ پولیس کی ٹیم نے محمد شفیع راتھر ولد غلام محمد راتھر ساکن ملنگ پورہ حال سونری گنڈ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران تقریباً 950 لیٹر ڈیزل اور 800 لیٹر کیروسین بر آمد کیا گیا جس کو مذکورہ مقام پر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا تھا۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر256/2025 ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پولیس کو دیں ۔
اونتی پورہ میں غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا پردہ فاش، مقدمہ درج: پولیس