عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ (ایس ایم ایچ ایس) اسپتال کے باہر ہفتہ کی صبح ایک عدم شناختشخص کی لاش برآمد ہوئیہے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ متوفی، جو مبینہ طور پر ذہنی طور پر معذور تھا، شدید سردی کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا ہوگا۔
انہوں نے کہانعش آج صبح سویرے اسپتال کے باہر سے برآمد کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔اس دوران عام لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس متوفی کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو وہ پولیس اسٹیشن کرن نگر سے رابطہ کریں۔
ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر ذہنی طور پر معذور شخص کی نعش برآمد،پولیس نے شناخت کیلئے مدد کی اپیل کی