عظمیٰ نیوز سروس
موہالی//مہاراجہ رنجیت سنگھ پنجاب ٹیکنیکل یونیورسٹی بھٹنڈہ کا دو روزہ 10 واں انٹر زونل یوتھ فیسٹیول، آرینس گروپ آف کالجز، راج پورہ، چندی گڑھ میں بڑے جوش و خروش اور متحرک شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ 25 سے زیادہ کالجوں اور ہزاروں طلبا نے اس سال کے تھیم “ورثا تی وکاس” کے تحت ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا جشن مناتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ڈاکٹر سنجیو شرما، وائس چانسلر، ایم آر ایس پی ٹی یو مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیئرمین، آرینز گروپ نے صدارت کی جبکہ پروفیسر بھوپندر پال سنگھ دھوت، ڈائریکٹر، اسپورٹس اینڈ یوتھ ویلفیئر، ایم آر ایس پی ٹی یو نے میلے کی سرگرمیوں کو مربوط کیا۔ڈاکٹر سنجیو شرما نے کہا کہ آرینز نے اس میگا ایونٹ کے ذریعے ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور ہمارے ورثے کو محفوظ کرنے میں ایک مثالی کام کیا ہے۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے کہا کہ 25 سے زائد کالجوں کی زبردست شرکت تعلیمی برادری کے اعتماد اور جوش کی عکاسی کرتی ہے۔