سرینگر //بارہمولہ کے ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے ہدایات لینے کیلئے مزید وقت مانگا ہے۔قومی تحقیقاتی ایجنسی کے وکیل نے بارہمولہ کے ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید کی طرف سے دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت کے نوٹس کے جواب میں پیش کی گئی درخواست پر ہدایات لینے کیلئے وقت مانگا ہے۔انجینئر رشید یکم دسمبر سے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں شرکت کیلئے عبوری ضمانت یا حراستی پیرول کی درخواست کر رہے ہیں۔سماعت کے دوران ایڈوکیٹ گوتم خازنچی این آئی اے کے خصوصی وکیل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیش ہوئے اور ہدایات لینے کے لئے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ایڈیشنل سیشن جج پرشانت شرما نے 26 نومبر کو معاملہ درج کیا۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 18 نومبر کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔ رشیدملی ٹنیسی فنڈنگ کیس میں عدالتی حراست میں ہے۔درخواست پیر کو وکیل وکیات اوبرائے کے ذریعے داخل کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران عبدالرشید شیخ کی جانب سے ایڈوکیٹ نشیتا گپتا پیش ہوئیں۔اس سے قبل انہیں انجینئر رشید کوپارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت کرنے اور رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کیلئے دو مرتبہ حراستی پیرول بھی دیا گیا تھا۔انہیں اس سال نائب صدر کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کیلئے بھیجا گیا تھا۔