عظمیٰ ویب ڈیسک
گجرات /جب پہلگام میں سیاحوں پر بزدلانہ حملہ کیا گیا تو ہم نے آپریشن سندور کے دوران دشمنوں کے ناپاک عزائم کا گھر میں گھس کر جواب دیا کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جب تک بی ایس ایف سرحد کی حفاظت کرے گا، کوئی دشمن ہندوستان میں داخل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ایک کر کے ہر درانداز کو ملک سے باہر نکال دیں گے ۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے زور دے کر کہا کہ جب تک بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) ہماری سرحد کی حفاظت کر رہی ہے، کوئی دشمن ہندوستان میں داخل نہیں ہو سکتا۔ بھج گجرات میں بی ایس ایف کی 61 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا کہ جب تک بی ایس ایف سرحد پر کھڑی ہے، کوئی بھی دشمن ہندوستان میں داخل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے غیر متزلزل ہمت اور قربانی کے ساتھ قوم کی حفاظت کرنے والے جوانوں کی تعریف کی۔ پہلگام میں سیاحوں پر حالیہ ’’بزدلانہ حملے ‘‘ کی مذمت کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا ’’ جب پہلگام میں سیاحوں پر بزدلانہ حملہ کیا گیا تو ہم نے آپریشن سندور کے دوران دشمنوں کا ناپاک عزائم کا گھر میں گھس کر جواب دیا ۔ ‘
‘ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندھ نے سخت ردعمل دیا ہے اور ہر درانداز کو شناخت کرنے اور ملک سے نکالنے کے مرکز کے عزم کی تصدیق کی ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہندوستان کے نمائندے صرف ہندوستانی شہری منتخب کریں گے، دراندازی کرنے والے نہیں اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جاری SIR عمل شفافیت کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے کہا ’’کچھ ہی دنوں میں بی ایس ایف اور فوج کی بہادری کی وجہ سے پاکستان نے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا اور اس کی وجہ سے پوری دنیا پر یہ واضح ہوگیا کہ ہندوستان کی سرحدی اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے ورنہ انہیں اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے‘‘
۔امیت شاہ نے کہا ’’ میں آج یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اس دیش میں سے ہر ایک درنداز کو چن چن کر باہر نکلیں گے ۔کسی جماعت کا نام نام لئے بغیر، شاہ نے کہا ’’کچھ سیاسی پارٹیاںنام نہاد دراندازوں کو ختم کرنے کی مہم کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، ساتھ ہی انہیں خبردار کیا کہ بہار کے انتخابات نے پہلے ہی این ڈی اے کو مینڈیٹ دے دیا ہے‘‘۔
ملک سے ہر درانداز کو ایک ایک کر کے باہر نکال پھینکیں گے : امیت شاہ