ڈھاکہ/بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔ مشفیق الرحیم 100 ٹیسٹ کھیلنے والے بنگلادیش کے پہلے کرکٹر ہیں۔ وہ آئرلینڈ کے خلاف ڈھاکا میں اپنے کیریئر کا 100واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ مشفیق الرحیم نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے کیریئر کی 13ویں سنچری اسکور کی۔ مشفق الرحیم 100 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر بن گئے مشفق الرحیم 100ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے 11ویں کرکٹر بن گئے ۔ واضح رہے کہ مشفق الرحیم نے 2005 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا، وہ لارڈز میں سب سے کم عمر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں اور یہ ریکارڈ اب تک قائم ہے ۔