عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (SIA) نے جمعرات کو کشمیر ٹائمز کے جموں دفتر پر چھاپہ مارا، جس میں مبینہ طور پر ملک مخالف سرگرمیوں کو فروغ دینے کے الزام میں کارروائی کی گئی۔حکام کے مطابق، کیس درج ہونے کے بعد ایس آئی اے کی ٹیم نے اخبار کے دفتر اور کمپیوٹرز کی مکمل تلاشی لی۔چھاپے کے دوران اے کے رائفل کے میگزین، پستول کے کچھ راؤنڈز، اور ہینڈ گرنیڈ کے پن سمیت متعدد چیزیں برآمد کی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اخبار کے منتظمین سے جلد ہی پوچھ گچھ کی جائے گی۔
چھاپے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ سریندر سنگھ چوہدری نے کہا کہ کارروائی صرف اسی صورت میں ہونی چاہیے جب غلط کام ثابت ہو، نہ کہ دباؤ بنانے کے لیے۔انہوں نے کہااگر انہوں نے کچھ غلط کیا ہے تو کارروائی ہونی چاہیےلیکن اگر صرف دباؤ ڈالنے کے لیے کیا جائے تو یہ غلط ہوگا۔
’’ کشمیر ٹائمز ‘‘ جموں کے دفتر پر ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارورائی ،اے کے 47رائفل کے میگزین اور دیگر قابل اعتراض مواد ضبط