عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بی جے پی لیڈر الطاف ٹھاکر نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو چاہیے کہ وہ لال چوک، سرینگر میں آل پارٹی انسدادِ ملی ٹینسی ریلی کی قیادت کریں تاکہ یہ مضبوط پیغام دیا جا سکے کہ یونین ٹیریٹری کا ہر شہری ملی ٹینسی کے خلاف یکجا کھڑا ہے۔بی جے پی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی اختلافات بعد میں نمٹائے جا سکتے ہیں، لیکن ملی ٹینسی کے خلاف لڑائی مؤخر نہیں کی جا سکتی۔
ٹھاکر نے کہا، ’’ہم وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ لال چوک، سرینگر میں آل پارٹی انسدادِ ملی ٹینسی ریلی کی قیادت کریں۔ اب صرف مذمت اور تعزیت کے بیانات کافی نہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ایک مضبوط، متحد پیغام دینا ہوگا کہ یہاں کا ہر شخص ہر قسم کی ملی ٹینسی کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھاسیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملی ٹینسی کے خلاف جنگ میں ہم سب کو متحد ہونا چاہیے ۔ انھوں نے کہا آئیں سب جماعتیں، برادریاں اور شہری وادی میں امن اور وقار کے لیے شانہ بشانہ چلیں۔‘‘ٹھاکر نے مزید کہا کہ ملی ٹینسی کا نہ کوئی مذہب ہے، نہ کوئی خطہ اور نہ ہی ہماری معاشرت میں اس کی کوئی جگہ۔ لال چوک سے اٹھنے والی متحدہ آواز پورے ملک میں گونجے گی اور ملی ٹینسی سے پاک جموں و کشمیر کی جدوجہد کو مضبوط کرے گی۔ٹھاکر نے یہ بیان 10 نومبر کو دہلی میں ہونے والے کار دھماکے کے پس منظر میں دیا ہے، جس میں 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
مزمت اور تعزیت کے بیان ناکافی، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ لاک چوک میں آل پارٹی انسدادِ ملی ٹینسی ریلی کا انعقاد کریں: الطاف ٹھاکر