عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (SIA) نے جمعرات کو جموں میں انگریزی روزنامہ کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ ماراـ ۔کشمیر ٹائمز پر یہ الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر ملک مخالف سرگرمیوں اور ملک کے خلاف عدم اطمینانی پھیلانے میں ملوث ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایس آئی اے نے کشمیر ٹائمز کی مدیر انورادھا بھسین کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ تحقیقات ان کے مبینہ روابط اور سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے کی جا رہی ہیں، جنہیں حکام نے ’’بھارت کی خودمختاری کے لیے خطرہ‘‘ قرار دیا ہے۔
کارروائی وادیٔ کشمیر میں ملی ٹینسی نیٹ ورکس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، اور ایس آئی اے کا کہنا ہے کہ کسی بھی پلیٹ فارم کو ملک دشمن، بغاوتی یا علیحدگی پسند نظریات پھیلانے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
جموں میں کشمیر ٹائمز کے دفتر پر ایس آئی اے کا چھاپہ