عظمیٰ نیوز سروس
گڑگائوں//ایم جی جے ایس ڈبلیو انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی جدید الیکٹرک گاڑی ایم جی وینڈر نے محض 400دنوں میں 50ہزار یونٹس کی فروخت کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر انوراگ مہروترا نے اس موقع پر کہا کہ ونڈ سر کی لانچنگ کامقصد ایک ایسی گاڑی فراہم کرنا تھا جو عملی، اسٹائلش اور قدر کے لحاظ سے موزوں ہو اور ساتھ ہی ملک میں برقی گاڑیوں کے فروغ کو تیز کرے۔ کمپنی نے حال ہی میں Windsorکا ایک لمیٹڈ ایڈیشن ایم جی وینڈسر انسپائر بھی متعارف کرایا، جسے مرکزی وزیر برائے سڑک و ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے لانچ کیاتھا۔