عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ/سرکاری حکام کے مطابق بدھ کے روز شمالی ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پردراندازی کی ایک کوشش کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔فوج کی اگلی چوکیوں پر تعینات یونٹوں نے پاکستان کی جانب سے مشتبہ نقل و حرکت دیکھی اور فوراً ہی انسدادِ دراندازی کارروائی شروع کی۔ حکام نے بتایا کہ چوکس اہلکاروں نے مشتبہ دراندازوں کو للکارا جس کے بعد وہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران واپس سرحد پار فرار ہوگئے۔
بعد ازاں علاقے میں سرچ آپریشن چلایا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی مسلح گروہ اس جانب داخل نہ ہو سکا ہو۔ حکام کے مطابق احتیاطی طور پر اگلے علاقوں میں تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام نے کہا کہ یہ ناکام دراندازی اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ موسمِ سرما سے قبل سرحد پار سے عسکریت پسندوں کو کشمیر میں دھکیلنے کی کوششیں جاری ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے اوڑی کے حساس علاقوں میں نگرانی مزید سخت کرتے ہوئے رات کے وقت گشت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔آخری اطلاعات ملنے تک کسی ہلاکت یا کوئی برآمدگی کی اطلاع موصوم نہیں ہو ئی تھی ۔
اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش ناکام