عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/خشک موسم کے بیچ وادی کشمیر میں سخت ترین سردیوں کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلان سے قبل ہی ٹھٹھرتی سردیوں کا زور برابر جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سری نگر میں 15 نومبر کی رات سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم از کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم از کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔دریں اثنا وادی میں بدھ کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور نحیف سی دھوپ بھی کھلی رہی۔
کشمیر میں سردیوں کا راج بدستور بر قرار