عشرت حسین بٹ
منڈی// منگل کو منڈی پولیس نے ایک مجرم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا جو ایک سنگین جرم کرنے کے بعد گرفتاری سے بچ رہا تھا ۔گرفتار شخص کی شناخت محمد اسحاق ولد محمد لطیف سکنہ سیکلو تحصیل منڈی کے طور پر ہوئی ہے مزکورہ مفرور مجرم ایف آیی آر زیر نمبر 05/2025 میں مطلوب تھا، جو بی این ایس کی دفعہ 132/121(1)/307/238/126(2)/3/5 کے تحت پولیس اسٹیشن منڈی میں درج تھی اس مفرور مجرم کی گرفتاری کے وارنٹ سپیشل موبائل مجسٹریٹ پونچھ کی طرف سے بھی جاری کئے گئے تھے جس کے بعد پولیس نے یہ کاروائی انجام دی ۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ منڈی کی ایک ٹیم نے ایک اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے مفرور کو گرفتار کیا اور ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ضلع پولیس پونچھ نے بتایا کہ مفرور مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنانے اور ضلع میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لئے وہ پرعزم ہیں۔