عظمیٰ نیوز سروس
جموں//دہلی پولیس نے یکم اپریل 2026 سے 3 آئی پی ایس افسران سکانت شیلجا بلبھ، کرشن کمار اور کمل پال سنگھ ملہوترا کا جموں و کشمیر میں تبادلہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ان افسران کو، جو اس وقت دہلی میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، وزارت داخلہ کی طرف سے منظور شدہ ردوبدل کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر میں اپنی نئی تعیناتیوں میں شامل ہونے کے لیے فارغ کئے جائیںگے۔