عازم جان
بانڈی پور//بانڈی پورہ ضلع کے گلشن چوک کے متصل شاپنگ کمپلیکس کو ضلعی حکام نے صبح سویرے سربمہر کیا گیا ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور محکمہ مال کے افسران پر مشتمل ٹیم نے سربمہر کی کاروائی عمل میں لائی ۔اگرچہ سربمہر کی کاروائی کے وقت دکان بند تھے اور سٹیٹ بینک آف انڈیا اور ایس ڈی ایف بینک شاخ بھی ابھی نہیں کھلی تھیں۔ جب دکاندار اور بنک ملازمین وہاںپہنچے تو سربمہر پایا گیا ۔ضلع انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ وہاں جو اراضی رقبہ ہے وہ اٹھاسی فیصدسرکاری زمین ہے اور بارہ فیصد رقبہ ملکیت ہے۔ جب سربمہر کی خبر پھیل گئی تو مقامی ایم ایل اے نظام الدین بٹ فوری طور وہاں پہنچے اور میڈیا کے سامنے اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ان کے ہمراہ ٹریڈرس فیڈریشن صدر شمشاد احمد بٹ بھی تھے۔