عظمیٰ ویب ڈیسک
اُدھم پور/اُدھم پور کی جانب جانے والی ایک منی بس دہلپرکے نزدیک ایک موڑ پر پھسل کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم پندرہ مسافر زخمی ہوگئے جن میں متعدد اسکول بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر زخمیوں کو تباہ شدہ گاڑی سے نکالنے کا کام شروع کیا۔ تمام زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ایسوسی ایٹڈ اسپتال اُدھم پور منتقل کیا گیا، جہاں طبی عملہ شدید زخمیوں کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منی بس ایک موڑ پرقابو سے باہر ہوگئی، تاہم حادثے کی صحیح وجہ جانچ کے بعد ہی معلوم ہوگی۔ افسران نے جائے حادثہ پر جا کر شواہد جمع کیے اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلم بند کیے۔
ادھم پورمیں سڑک حادثہ، 15افراد مضروب