عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری /ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں جنگلی سور کے حملے میں تین افراد، جن میں ایک میاں بیوی بھی شامل ہیں، زخمی ہوگئے۔ سرکاری حکام کے مطابق محمد مظہر عمر تیس برس، افسانہ کوثر عمر پچیس اور ایک دیگر شخص پیر کی شب کھبلاں علاقے کے قریب جنگل میں جنگلی سور کے حملے کا نشانہ بنے۔
ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کو سر، بازو اور پیروں پر گہری چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔