عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ آج وسطی ضلع گاندربل میں کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وہ ضلع کی مجموعی ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک تفصیلی جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔یہ اطلاع وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا ’’وزیر اعلیٰ کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور اہم عوامی اثاثوں کو عوام کے نام وقف کرنے کے لئے آج گاندربل کا دورہ کرنے والے ہیں۔‘‘پوسٹ میں مزید کہا گیا ’’وہ ضلع کی مجموعی ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک تفصیلی جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔‘‘
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ آج گاندربل میں کئی پروجیکٹوں کا رکھیں گے سنگ بنیاد