عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سکاسٹ کشمیر کے انوویشن، انکیوبیشن اینڈ انٹرپرینیورشپ (SKIIE)سنٹر شالیمار کی سرپرستی میںایک طالب علم کے اسٹارٹ اپ “M/s FaimFarms P Ltd” کو ICAR-Pusaکی جانب سے 5لاکھ روپے کی گرانٹ ان ایڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ فنڈنگ مذخورہ انٹرپرنیورکوفیلڈ کی توثیق اور ابتدائی مرحلے کی کمرشلائزیشن کی سرگرمیوں میں معاونت کرے گی، جس سے ٹیم تحقیق کو عملی طور پر خطے کے کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچانے کے قابل بنائے گی۔وائس چانسلریونیورسٹی پروفیسر نذیر اے گنائی نے M/s FaimFarms P Ltd کے سٹارٹ اپ بانی کو اپنے اہداف طے کرنے اور کارنامے کو حاصل کرنے اور SKUAST Kکے مشن اور وژن کو آگے لے جانے پر مبارکباد دی۔