عظمیٰ نیوز سروس
جموں//بھارتی ایئرٹیل (ایئرٹیل) بھارت کی معروف ٹیلی کمیونی کیشن سروس فراہم کرنے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لداخ پر واقع دور دراز کے دو گائوں من اور میرک میں اپنا نیٹ ورک قائم کر دیا ہے۔ دنیا بھر میں مشہور پینگونگ جھیل کے قریب واقع ان علاقوں میں نیٹ ورک کی فراہمی کے بعد ایئرٹیل واحد کمپنی بن گئی ہے جس نے اس اسٹریٹیجک اور مشکل ترین خطے میں قابلِ اعتماد موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کی ہے۔مشرقی لداخ میں من سے میرک تک پھیلا ہوا یہ علاقہ اب تک مکمل طور پر بغیر کنیکٹیویٹی رہا ہے، جہاں تقریباً 50کلو میٹر کے خطے میں کسی بھی ٹیلی کام نیٹ ورک کی رسائی نہیں تھی۔ ان گاں میں ہائی اسپیڈ نیٹ ورک کی تنصیب نہ صرف مقامی آبادی بلکہ سیکیورٹی فورسز اور سیاحوں کے لیے ایک بڑا تبدیلی لانے والا قدم ہے، جہاں شدید موسم اور دشوار گزار راستے ہمیشہ رکاوٹ رہے ہیں۔اس نئی تنصیب کے بعد چشول سے پینگونگ تسو تک پورا راستہ کنیکٹیویٹی سے جڑ گیا ہے، جس سے اس عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام کی سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔سی او او، بھارتی ایئرٹیل جموں و کشمیر دیبیندو آئچ نے کہا’’ من اور میرک کو نیٹ ورک سے جوڑنا، بھارت کے انتہائی دور دراز علاقوں تک عالمی معیار کی ڈیجیٹل سہولیات پہنچانے کے ہمارے مشن میں ایک اہم پیش رفت ہے‘‘۔