عظمیٰ نیوز سروس
فرید آباد// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ جموں و کشمیر جمہوری اداروں پر پختہ یقین کے ساتھ قومی ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی زیر صدارت فرید آباد، ہریانہ میں منعقدہ ناردرن زونل کونسل کی 32ویں میٹنگ میں شرکت کی۔شمالی زونل کونسل ہریانہ، ہماچل پردیش، پنجاب، راجستھان، دہلی، جموں و کشمیر، لداخ اور چندی گڑھ کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر مشتمل ہے۔حالیہ ملی ٹینسی کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے ملی ٹینسی کے خلاف عزم کے ساتھ لڑنے کی ضرورت پر زور دیا ۔تاہم ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ معصوم لوگ بلاجواز شکوک و شبہات کا نشانہ نہ بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا “جموں و کشمیر کے ہر باشندے کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھا جانا چاہئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ امن پسند ہیں اور وکشت بھارت اور وکسٹ جموں و کشمیر کے خواہشمند ہیں اور وہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا حصہ بننا چاہتے ہیں‘‘۔انہو ں نے مزید کہا کہ نگروٹہ اور بڈگام ضمنی انتخابات میں رائے دہندگان کی حالیہ پرجوش شرکت جمہوریت میں ہمارے ایمان کا ثبوت ہے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، عمر عبداللہ نے مشن یووا کے آغاز پر روشنی ڈالی، جو کہ تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانے، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے اور جموں و کشمیر میں ایک مضبوط کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے پر حکومت کی توجہ مرکوز ہے۔انہوں نے SASCI سکیم کی جموں و کشمیرتک توسیع سمیت مسلسل مالی امداد کے لیے مرکز کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ شمالی زو ن،یاستوں اور یوٹیزکے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔