عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ/عوامی تحفظ اور ملی ٹینسی کے خلاف جدوجہد میں عوام کی شرکت کو مضبوط کرنے کے اہم مقصد کے تحت، ضلعی پولیس پونچھ نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی بھی شخص کے پاس ضلع پونچھ کے کسی بھی حصے میں ملی ٹینٹوں یا ان کے ساتھیوں کی موجودگی یا نقل و حرکت کے بارے میں قابلِ اعتبار، مخصوص اور قابلِ عمل معلومات ہو تو اس کو 5 لاکھ روپے (پانچ لاکھ روپے) انعام دیا جائے گا۔
پونچھ پولیس تاکید کرتی ہے کہ تمام اطلاع دینے والوں کی شناخت ہر حال میں بالکل خفیہ رکھی جائے گی تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور مزید عوامی تعاون کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔پولیس کا کہنا تھا عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور فوری طور پر اس طرح کی معلومات فراہم کریں، انھوں نے کہاخاص طور پر ملی ٹینٹوں کو کھانا، پناہ یا ضروری اشیاء فراہم کرنا، ٹرانسپورٹ، محفوظ مقام یا نقل و حرکت میں مددملی ٹینٹوںسے رابطہ یا مواصلات سیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت کی اطلاعات دیناملی ٹینسی کے لیے فنڈز، بھرتی، نیٹ ورکنگ یا گفت و شنید میں سہولت فراہم کرناجیسے معاملات کے کی اطلاع دینے کیلئے متعلق شہری نیچے دیئے گئے فون نمبرات رابطہ کر سکتے ہیں
پونچھ پولیس کنٹرول روم (PCR): 919086253188+
ڈی ایس پی سورنکوٹ: 9103011723
ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز پونچھ
: 9541900975
ڈی ایس پی مینڈھر: 9541912377