عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے پیر کے روز نوگام دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی خیریت دریافت کی۔سینئر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ شرما نے اُجالا سائنگس اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہوئے لوگوں سے ملاقات کی۔
شرما نے زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس المناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔شرما کے ہمراہ سابق ایم ایل اے نوشہرہ رویندر رینہ اور سینئر رہنما انور خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے بی جے پی کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے فوری ریلیف اور متاثرین کے لیے جامع طبی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی۔
سنیل شرما نے نوگام دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی